Articles Comments

samaa.pk » دنیا بھر سے » تمام فريقين سے مذاکرات کيلئے تيار ہيں، گلبدين حکمت يار

تمام فريقين سے مذاکرات کيلئے تيار ہيں، گلبدين حکمت يار

کابل … حزب اسلامي کے سربراہ گلبدين حکمت يار نے افغان جنگ کے خاتمے کيلئے تمام فريقوں سے مذاکرات پر آمادگي ظاہر کردي ہے. غير ملکي ميڈيا کو انٹرويو ميں گلبدين حکمت يار نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کے لئے تمام فريقوں سے تيار ہيں اور مذاکرات سے غير ملکي افواج کي غير مشروط واپسي کي راہ ہموار ہوني چاہئے. انہوں نے کہا کے مذاکرات کے نتيجے ميں افغانستان کي خود مختاري کي ضمانت ملي چاہئے. گلبدين حکمت يار کے مطابق انہوں نے افغان حکومت اور امريکا کے ساتھ مختلف مواقع پر مذاکرات کئے تاہم دونوں کي جانب سے کوئي قابل قبول منصوبہ سامنے نہيں آيا. انہوں نے کہا کہ افغان حکومت بے اختيار ہے اور امريکا کے منصوبے افغان عوام اور مجاہدين کے لئے قابل قبول نہيں.

No related posts.

Avatar of Khalid Minhas

Written by

Filed under: دنیا بھر سے


Leave a Reply