لاپتا قرار دیے جانیوالے افراد بی ایل اے کے خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث نکلے
اسلام آباد: دہشتگرد تنظیم بی ایل اےکی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق طیب بلوچ عرف الیاس لالا کولاپتا قراردےکر اپریل میں ایف آئی آردرج کرائی گئی تھی مگر بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہوگئی جو نوشکی کا رہائشی تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ تربت کےکریم جان کو 25 مئی 2022کوبطورمسنگ بتایاگیا تھا لیکن کریم جان بھی گوادر حملے میں دہشتگردی کرتے ہوئے مارا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لاپتا افراد میں شامل دہشتگرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں ماراگیا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ عبدالودود ساتکزئی بھی مچھ حملے میں مارا گیا، عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست 2021 سے بھائی کی گمشدگی کاکہہ رہی تھی۔
Post Comment