کچے میں ڈیوٹی کیلئے بھجوائے گئے پنجاب کانسٹیبلری کے 25 اہلکار راستے میں اترنے کی خبر من گھڑت
کچے میں ڈیوٹی کیلئے بھجوائے گئے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار راستے میں ہی اتر گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فاروق آباد ٹریننگ اسکول کانسٹیبلری سے جانے والے 25 اہلکار راستے میں بس سے اُترگئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کو 4 روز قبل روانہ کیا گیا تھا، 25 اہلکار ظاہرپیرانٹرچینج کے قریب اترگئے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ انچارج نے راستے میں اترنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
دوسری جانب ضلعی پولیس آفیسر رحیم یار خان نے کہا ہے کہ فاروق آباد سے روانہ ہونے والے تمام اہلکار ڈیوٹی پر ہیں، کچے میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف پوری طاقت سے نبرد آزما ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی گاڑی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بنے۔
ڈاکوؤں نے ایک اہلکار کو اغوا کیا تھا اور ویڈیو وائرل کی تھی جس کے بعد انہیں پولیس نے بازیاب کروایا تھا۔
پنجاب پولیس نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ اپنی بیان ۔یں پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد سے 121 اہلکار راجن پور جبکہ 160 اہلکار رحیم یار خان اپنے آبائی سٹیشنز کے لئے روانہ ہوئے، تمام اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر مقررہ تاریخ پر پہنچ چکے ہیں۔ فاروق آباد سے 160 اہلکار رحیم یار خان کے لئے روانہ ہوئے تھے جن میں سے 25 اہلکار اقبال آباد انٹرچینچ سے روٹ لمبا ہونے جبکہ ظاہر پیر سے ان کے گھر قریب ہونے کی وجہ سے مقررہ مقام سے پہلے اتر گئے، یہ تمام اہلکار اپنی تعیناتی کے مقام پر ڈیوٹی کی مقررہ تاریخ پر حاضر ہو چکے ہیں، اہلکاروں کے کچہ ایریا میں ڈیوٹی سے انکار کی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ اہلکار پولیس کانسٹیبلری سے اپنے آبائی علاقوں راجن پور اور رحیم یار خان میں واپسی پر بے حد خوش ہیں۔ پنجاب پولیس کچہ ایریا میں کریمنلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ نبردآزما ہے، عوام کی جان ومال کی حفاظت، ریاست و قانون کی رٹ کو ہرصورت قائم رکھا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ مشن ہے۔#FactCheck #FakeNews
Post Comment