Loading Now

ڈی آئی خان سے اغوا ہونے والے لیفٹینٹ کرنل کو ٹی ٹی پی گنڈاپور نے اغوا کیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)تھانہ کلاچی سے فوج کے حاضر سروس لیفٹینٹ کرنل خالد امیر اور ان کے دو بھائیوں کو تحریک طالبان کے گنڈاپور گروپ نے اغوا کیا۔

آصف امیر اور لیفٹینٹ کرنل خالد امیر

تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان گنڈاپور گروپ نے ڈی آئی خان سے فوج کے حاضر سروس لیفٹینٹ کرنل خالد امیر، ان کے بھائی ڈائریکٹر ایڈمن کنٹونمنٹ بورڈ پنڈی آصف امیر اور ان کے دوسرے بھائی فہد امیر کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے، یہ تینوں بھائی اپنے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے مل رہے تھے کہ ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے لوگوں نے انہیں اغوا کر لیا۔ تھانہ کلاچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ایف آئی آر کا عکس

مدعی مقدمہ لیفٹینٹ کرنل خالد امیر کے بھانجے شفیع اللہ ہیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فوج میں ان کے عزیز سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ماموں نانا محمد امیر ولد جہانگیر خان کی وفات پر راولپنڈی سے آئے تھے اور محلہ کی مسجد میں فاتحہ خوانی کے لیے بیٹھے تھے کہ 15 سے 16 مسلح ٹی ٹی پی کے مسلح دہشت گرد داخل ہوئے اور لوگوں کے سامنے انہیں اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ دہشت گردوں نے مسجد میں داخل ہوتے ہی آواز لگائی کہ کوئی بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔ شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

You May Have Missed