روزنامہ سما

عمر ایوب کا عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں اور ہم اپنے وکلا کے ذریعے اس کو چیلنج کریں گے

انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست کو منظور نہیں کیا، اس درخواست کو منطور ہوجانا چاہیے تھا، اس میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھاکہ ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں، اس کیس میں کوئی ٹیکنیکل تفصیلات نہیں تھیں، یہ ایک میاں، بیوی کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کیا گیا ، اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا اور سزا آج معطل نہیں ہوئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top